Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شدید دھند کے باعث کویت کی بندرگاہوں میں کشتی رانی معطل

’کویت میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی  بندرگاہوں کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ملک کی تمام بندرگاہوں میں کشتی رانی معطل کردی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  کویت میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو صبح 8 سے کشتی رانی معطل ہے اور اس کی اطلاع تمام متعلقہ اداروں کو کردی گئی ہے‘۔
واضح رہے کہ کویتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں شدید دھند کی کیفیت ہے جو آئندہ دنوں تک بھی جاری رہے گی‘۔

شیئر: