Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

بالی وڈ سٹار امیتابھ اور ابھیشیک نے ریاض میں بلیوارڈ زون کا دورہ کیا

بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے ریاض سیزن میں بلیوارڈ زون کا دورہ کیا ہے۔
العربیہ اور ریاض سیزن کے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی جانے والی تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن بلیوارڈ زون میں انڈیا کے پویلین بھی گئے اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا۔
 بالی وڈ سٹار بلیو ارڈ آمد پر شائقین کی توجہ کا مرکز رہے۔
سعودی انٹرٹیٹمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر امیتابھ بچن کے دورے کی وڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں بالی وڈ سٹار کو تقریبات کا مشاہدہ کرتے،  فنکاروں سے ملاقات اور شائقین کے ہمراہ تصاویر بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل امیتابھ بچن نے ریاض میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی ٹیموں کے درمیان ہونے والا فٹبال میچ بھی دیکھا تھا۔
 امیتابھ بچن کو النصر سٹارز، الہلال کلب اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان ریاض سیزن کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔
امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تقریب کی وڈیو اور تصاویر شیئر کیں۔
بالی وڈ سٹار نے ٹویٹ کیا تھا کہ ریاض میں ایک شام۔ کیا شام ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ایمباپے اور نیمار سب ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔ ناقابل یقین

شیئر: