Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

اسکائی ڈائیور آبی ذخیرے میں گر کر ہلاک

  پتایا،تھائی لینڈ .....تھائی لینڈ کے اس مشہور جزیرے پر اسکائی ڈائیونگ کرنے والے ایک برطانوی مہم جو اس وقت موت سے دوچار ہوا جب وہ ڈیم نما آبی ذخیرے نونگ کھو میں جاگرا اور گرتے ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پانی میں گرنے کے بعد اسکی موت واقع ہوئی یا غوطہ لگانے سے قبل ہی اس پر دل کا دورہ پڑ چکا تھا۔ ماہرین کا کہناہے کہ وہ شاید پتایا کے ساحل پر اترنا چاہتا تھا مگر کسی وجہ سے وہ پانی کی طرف نکل گیاا ور وہیں گر کر ہلاک ہوا۔ 69سالہ اسکائی ڈائیور ڈربن شائر کا رہنے والا ہے۔ اس علاقے میں ایک برطانوی فرم مہم جو افراد کو اسکائی ڈائیونگ کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اب تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ پانی میں گرتے وقت اسکا پیراشوٹ کھلا تھا یا نہیں۔ ایسے حادثات اس علاقے میں کم ہوتے ہیں مگر اسکی تشہیر برائے نام ہوتی ہے۔

شیئر: