Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

نائب وزیر خارجہ سے انڈین سفیر کی ملاقات

’ملاقات کے دوران سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید عبد الکریم الخریجی سے انڈیا کے سفیر سہیل اعجاز خان نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
نائب سفیر انجینئر ولید الخریجی نے انڈین سفیر کی سعودی عرب میں تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔

شیئر: