Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

طیارہ سمندر سے 70سال بعد نکال لیا

آبنائے کرش، روس...... دوسری جنگ عظیم کا ایک لڑاکا طیارہ 70سال بعد پانی سے باہر نکال لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برآمد کیا جانے والا طیارہ پی 40کرٹس وار ہاک طیارہ دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ نے روس کو پٹے پر دیا تھا۔ پل کی تعمیر کے دوران کھدائی میں برآمد ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ روس اورکریمیا کے درمیان واقع آبنائے پر ایک بہت عالیشان پل کی تعمیر کیلئے کھدائی ہورہی تھی اور غوطہ خور بموں اور بارودی سرنگوں کی تلاش میں تھے۔ جو شاید دوسری جنگ عظیم کے دوران پانی میں گر کر رہ گیا ہو۔ اس پل کی تعمیر پر 3ارب 20کروڑ ڈالر کی خطیر رقم صرف ہونے والی ہے۔ جس کمپنی کو پل کی تعمیر کا کام دیا گیا ہے اس نے طیارے کی دریافت کے بعد اسے پانی سے باہر نکالنے کیلئے کرائے پر ایک بڑی کرین حاصل کی تھی۔واضح ہو کہ یہ پل اتنا عظیم الشان منصوبہ ہے کہ اس کے لئے سرمایہ فراہم کرنے میں صدر پوٹین نے بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کیا اور اسے روس کا ایک تاریخی مشن قرار دیا۔ واضح ہو کہ یہ پل کریمیا کو روس سے منظم طور پر منسلک کرنے میں بیحد اہم کردارادا کریگا۔ روس نے 2014ءمیں یوکرین سے کریمیا کا علاقہ چھین کر اپنی جغرافیائی حدود میں شامل کرلیا تھا۔برآمد ہونے والے طیارے کو نیویارک کے نواحی علاقے بفیلو میںقائم کرٹس ۔ رائٹ کارپوریشن نے تیار کیا تھا اور ایسے طیاروں کو دوسری جنگ عظیم میں اتحادی ممالک نے بڑے پیمانے پر استعمال کیا تھا۔

شیئر: