Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کرنسی نوٹوں کی جعلسازی پر چار ایشیائی باشندوں کو سزا

’گرفتار شدگان کے قبضے سے جعلسازی میں استعمال ہونے والا آلات اور 8700 ریال کے جعلی نوٹ ضبط ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹ کی جعلسازی پر چار ایشیائی غیر ملکیوں کو سزا دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد کے قبضے سے جعلسازی میں استعمال ہونے والا آلات اور 8700 ریال کے جعلی نوٹ ضبط ہوئے ہیں۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’تمام شواہد اور حقائق کی بنیاد پر مذکورہ افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے‘۔
’عدالت کے سامنے مذکورہ افراد نے اپنے جرم کا اقرار کیا ہے جس کی بناپر ان میں سے ہر ایک کو 5 سال کی سزا سنائی گئی ہے‘۔
’عدالت نے مذکورہ افراد کو ایک لاکھ 20 ہزار ریال جرمانہ اور قید کی مدت پوری کرنے کے بعد ملک بدر کرکے بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’ملک میں مالیاتی جرائم پر سخت سزائیں مقرر ہیں جبکہ کرنسی نوٹ میں جعلسازی سنگین جرم ہے ‘۔
 

شیئر: