Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

پڑوسن کے خلاف 60 ہزار درہم ہرجانے کا دعوی مسترد

العین اپیل کورٹ نے پرائمری کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے( فوٹو امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں العین اپیل کورٹ نے پڑوسن سے 60 ہزار درہم ہرجانہ دلانے کا دعوی مسترد کردیا۔ پرائمری کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق العین میں ایک خاتون نے اپنی پڑوسن کے خلاف عدالت میں کیس دائر کردیا تھا۔
پرائمری کورٹ میں موقف اختیار کیا کہ اس کی پڑوسن گھر کے سامنے والے حصے کی صفائی کے لیے کلورکس استعمال کررہی ہے اس کی بو بہت زیادہ ہے۔ اس سے اس کی صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ 60 ہزار درہم کا معاوضہ دلایا جائے۔ 
پرائمری کورٹ نے دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسن نے صفائی کے لیے جو کلورکس استعمال کیا اس کا مقصد نقصان پہنچانا نہیں تھا۔ 
خاتون نے پرائمری کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پڑوسن نے عدالت میں دعوے کو مسترد کیا اور کہا کہ الزامات میں  کوئی حقیقت نہیں ہے۔
اپیل کورٹ نے پرائمری کورٹ کےفیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ’صحت پر برا اثر پڑنے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا‘
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے میڈیا میں اس دعوے کی خبر آنے پر اپنی نوعیت کا منفرد کیس ہونے کی وجہ سے لوگ اس میں دلچسپی لے رہے تھے۔

شیئر: