Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ایس ٹی سی کے سسٹم ہیک ہونے کی متضاد خبریں

ریاض: سعودی اتصالات کمپنی ایس ٹی سی کے سسٹم ہیک ہونے کی متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں جبکہ کمپنی کی طرف سے کوئی وضاحتی بیان نہیں آیا۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ ایس ٹی سی کا سسٹم ہیک ہوگیا ہے ۔ صارفین نے بتایا کہ ایس ٹی سی سے متعلق کئی دستاویزات ٹویٹر پر شائع کئے جارہے ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ ایس ٹی سی کا سسٹم ہیک ہوگیا ہے۔ دوسری طرف ایس ٹی سی کے ترجمان امجد شاکر نے اس پر تبصرہ یا وضاحت کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے صرف اتنا کہنے پر اکتفا کیا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ایس ٹی سی کا سسٹم ہیک ہوا ہے جبکہ مجھے اس کی کوئی اطلاع نہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: