Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینا فوری معاملہ ہے: سعودی مندوب

’حوثیوں کی جانب سے امن عمل میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے‘ ( فوٹو: العربیہ)
سلامتی کونسل میں سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا فوری معاملہ بن گیا ہے۔
العربیہ کے مطابق سلامتی کونسل کے سامنے اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب نے حوثیوں کی طرف سے یمن تنازع کے خاتمے اور جامع سیاسی حل تک پہنچنے کی کوئی حقیقی خواہش نہیں دیکھی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حوثیوں کی جانب سے امن عمل میں مسلسل تاخیر کی جارہی ہے، ایسے میں ضروری ہے کہ سلامتی کونسل ان کے خلاف مزید سخت اقدامات کرے‘۔
’ کونسل حوثیوں کے مظالم کی مذمت کرنے میں واضح موقف لینے میں بھی ناکام رہی ہے‘۔
’سعودی عرب بین الاقوامی اور علاقائی اقدامات کے مطابق یمن میں قیام امن کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے‘۔
دوسری طرف یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی ہنس گرنڈبرگ نے کہا ہے کہ انھوں نے یمنی صدارتی قیادت کی کونسل اور حوثی گروپ کے ساتھ گزشتہ دنوں جنگ بندی کے حوالے سےمثبت اور تعمیری بات چیت کی ہے۔
 یمن پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ایلچی نے بتایا ہے کہ وہ ثالثی کی کوششوں کے حوالے سے مقامی اور بین الاقوامی فریقوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

شیئر: