Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سو نے کے نرخوں میں معمولی کمی

21 قیراط ایک گرام کی قیمت 202.02 ریال رہی ہے (فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر 16جنوری کو کاروبار کے آغاز کے ساتھ سونے کے نرخوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 230.88 ریال رہی۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ 21 قیراط والا سونا استعمال کیا جاتا ہے۔ایک گرام کی قیمت 202.02 ریال رہی جو اتوار کو 202.55 ریال دستیاب تھا۔
22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 211.64 جبکہ 18 قیراط ایک گرام سونا 173.16 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
21 قیراط 8 گرام سونے کی گنی 1,939.42 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔
22 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی کی قیمت 2,031.77 ریال اور 24 قیراط کی گنی کی قیمت 2,216.48 ریال رہی۔

شیئر: