Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

زائرین السعودیہ اور حرمین ایکسپریس کا ٹکٹ ایک ساتھ حاصل کریں

السعودیہ نے سعودی ریلوے (سار) کے ساتھ مشترکہ ٹکٹ کا معاہدہ کیا ہے( فائل فوٹو: ایس پی اے)
بیرون مملکت سے آنے والے حج و عمرہ زائرین سعودی عریبین ایئرلائن (السعودیہ) اور حرمین ایکسپریس کا ٹکٹ ایک ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔ 
الاخباریہ چینل کے معروف پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے السعودیہ میں حج و عمرہ ادارے کے ایگزیکٹیو چیئرمین عامر آل خشیل نے کہا کہ ’السعودیہ نے سعودی ریلوے کمپنی (سار) کے ساتھ فضائی اور ٹرین کے مشترکہ ٹکٹ کا معاہدہ کیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’اس کا مقصد حج وعمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، منی، مزدلفہ اورعرفات تک سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔‘
عامرآل خشیل نے کہا کہ ’رمضان سے قبل تاریخ میں پہلی بار مکہ مکرمہ کو آن لائن انٹرنیشنل بکنگ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔‘ 
دریں اثنا حرمین ایکسپریس کے ڈپٹی ایگزیکٹیو چیئرمین ریان الحربی نے بتایا کہ ’آن لائن انٹرنیشنل بکنگ سسٹم سے مکہ مکرمہ کو مربوط کرنے سے حج اور عمرہ کے لیے السعودیہ سے آنے والے زائرین براہ راست مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ حرمین ایکسپریس کے ذریعے آمد ورفت کر سکتے ہیں۔‘ 

شیئر: