Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

نیپال میں طیارے کے حادثے پر سعودی عرب کا اظہار افسوس

 گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے ( فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب نے نیپال میں مسافر طیارے کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نیپالی پولیس کے مطابق مقامی ایئرلائن یتی کے پوکھارا میں اتوار کو گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطبق وزارت خارجہ سے جاری بیان میں متاثرین کے اہل خانہ، نیپال کی دوست حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار اور زخمیو کی جلد شفایابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس افسر اے کے چہیتری نے بتایا کہ ’31 لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں، جبکہ 36 مزید لاشیں اس گہری کھائی میں موجود ہیں جہاں جہاز گر کر تباہ ہوا تھا۔‘
طیارہ نیپال کے وسطی علاقے میں نئے اور پرانے پوکھارا ایئرپورٹس کے درمیان کریش ہوا ہے۔

شیئر: