Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

ظلم ریاض روڈ پرمقامی شہری کی لاش دریافت

طائف..... طائف پولیس کو ظلم تحصیل کے قریب ریگستان میں ایک مقامی شہری کی لاش ملی ہے۔ اسکے قاتل نے خود کو پولیس کے حوالے کرکے واردات کی تفصیلات پر مشتمل اقبالی بیان درج کرادیا۔لاش طائف ریاض شاہراہ سے 15کلو میٹر دور ریگستان میں پڑی پائی گئی۔ واردات کرنے والے کا کہناہے کہ وہ اور اسکا مقتول ساتھی جدہ سے ریاض جارہے تھے۔ دونوں میں جھگڑا ہوگیا ۔ اس پر اس نے دھار دار آلے سے حملہ کرکے اسے ہلاک کرکے ریگستان میں پھینک دیا تھا۔

شیئر: