Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

باحہ ریجن میں شدا پہاڑی راستے پر چٹان گرنے سے شاہراہ بند

شہری دفاع کی ٹیموں نے ٹریفک متبادل روٹ کی طرف موڑ دیا، فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کی المخواہ کمشنری میں شدا پہاڑی راستے پر چٹان گرنے سے شاہراہ پر ٹریفک معطل گیا۔ متعلقہ ادارے راستہ کھولنے کےلیے کوشش کررہے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق الباحہ کمشنری میں شدا پہاڑ سے چٹان کا بڑا ٹکڑا گرنے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔

الباحہ ریجن میں ان دنوں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ( فوٹو اخبار24)

شاہراہ کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کرکے ٹریفک کومتبادل روٹ پرموڑدیا گیا۔ 
واضح رہے علاقے میں ان دنوں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری دفاع اورروٹ سیفٹی ادارے کی ٹیمیں ہمہ وقت پہاڑی شاہراہوں کی نگرانی کرتی رہتی ہیں۔ 

شیئر: