جدہ .... جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک 70سالہ پاکستانی خاتون نظام تنفس اور دوران خون کا نظام فیل ہوجانے پر انتقال کر گئی۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق یہ خاتون ایک ہفتے قبل ہی نکاح کی کارروائی مکمل کرکے جدہ ہوائی اڈے پہنچی تھی۔ ایئرپورٹ پر موجودطبی عملے نے اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ اسے ایک نجی اسپتال بھی منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔