Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی خاتون اقوام متحدہ میں سیاسی امور کی انچارج مقرر

جنیوا بین الاقوامی کانفرنس میں او آئی سی کی نمائندگی کرچکی ہیں( فوٹو الاخباریہ)
سعودی خاتون وکیل جود الحارثی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترش کے دفتر میں سیاسی امور کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ 
الاخباریہ کے مطابق جود الحارثی اس سے قبل اقوام متحدہ میں سیاسی امور کے ادارے میں کام کر چکی ہیں۔ وہ قیام امن کے شعبے سے منسلک رہی ہیں۔
جود الحارثی اقوام متحدہ کے ماتحت جنیوا بین الاقوامی کانفرنس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ انہیں یورپی ممالک میں او آئی سی کی جانب سے نوجوانوں کی نمائندگی کا اعزاز بھی ہے۔
جود الحارثی نے بین الاقوامی قانون اور سیاسی امور کی تعلیم برطانیہ کی سوانزی یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔ 

شیئر: