Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

گھریلولباس میں تصویربنانے پر’نند‘ کے خلاف مقدمہ 

خلیج کی ایک خاتون نے گھریلولباس میں تصویر بنانے پراپنی’نند ‘ کے خلاف ڈیڑھ لاکھ درہم ہرجانے کا کیس دائر کردیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق خلیجی خاتون کا کہنا ہے کہ گھریلو لباس میں تصویر اور وڈیو بناکراسے   سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس سے اسے بڑی تکلیف ہوئی۔ 
الفجیرہ کی عدالت نے خلیجی خاتون کو ذہنی اور اخلاقی نقصان کی تلافی کے لیے پچاس ہزار درہم معاوضے کا فیصلہ سنادیا۔ 
خاتون نے اپنی نند کے خلاف کیس میں عدالت سے یہ بھی شکوہ کیا تھا کہ اس کی نند نے جو وڈیو بنائی تھی اس سے اس کے شوہر کے ساتھ تعلقات بھی متاثر ہوئے۔ نند نے وڈیو اس کے شوہر اور دیگر رشتہ داروں کو بھجوائی تھی۔ 

شیئر: