Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

’استعمال شدہ کپڑے جمع کرنا خلاف قانون ہے‘

’استعمال شدہ کپڑے جمع کرنے کا اختیاراجازت یافتہ مقامی خیراتی اداروں کے سوا کسی کو نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
قومی مرکز برائے غیر منافع بخش شعبہ نے  اجازت نامے کے بغیر استعمال شدہ کپڑے جمع کرنے سے منع کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مرکز نے کہا ہے کہ ’عوام سے براہ راست استعمال شدہ کپڑے  جمع کرنا خلاف قانون ہے‘۔
مرکز نے واضح کیا ہے کہ ’عوام سے استعمال شدہ کپڑے جمع کرنے کا اختیاراجازت یافتہ مقامی خیراتی اداروں کے سوا کسی کو نہیں‘۔
’اجازت یافتہ مقامی خیراتی ادارے طے شدہ ضوابط کے تحت عوام سے براہ راست استعمال شدہ کپڑے جمع کرسکتے ہیں‘۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’بعض تجارتی ادارے اجازت کے بغیر استعمال شدہ کپڑے جمع کرنے کے لیے مختلف محلوں میں ڈبے رکھوا دیئے ہیں‘۔
’یہ عمل غیر قانونی ہے اور اس کا مقصد ان کپڑوں کی ری سائیکلنگ کے علاوہ کچھ نہیں‘۔
 

شیئر: