Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک کےلیے صحتی ایپ سے بکنگ

چوتھی ڈوز وائرس کی نئی شکلوں سے بچانے میں موثر ہے ( فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین کی چوتھی خوراک مہیا ہے جو شہری اور غیر ملکی تیسری خوراک تین ماہ قبل لے چکے ہوں وہ صحتی ایپ کے ذریعے بکنگ کراسکتے ہیں۔‘ 
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ کورونا ویکسین کی نئی ڈوز وائرس کی نئی شکلوں سے بچانے میں موثر ہے۔ اس سے شدید مرض کی صورت میں زیادہ تحفظ حاصل ہوگا۔‘ 
’چوتھی ڈوز ان معمر افراد کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی جنہیں ویکسین لینے کی اجازت ہے۔ نئی ڈوز انہیں کورونا وائرس کی شدت سے بچانے میں معاون ثابت ہوگی۔‘ 

شیئر: