Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

عراق کے جڑے ہوئے بچوں کا آپریشن جمعرات کو ہوگا

کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال کے ماہرین پر مشتمل ٹیم آپریشن کرے گی( فوٹو اخبار24)
عراق کے جڑے ہوئے بچوں عمر اور علی کو علیحدہ کرنے کا آپریشن جمعرات 12 جنوری کو وزارت نیشنل گارڈز کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال ریاض میں ہوگا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر آپریشن کیا جائے گا۔ 
یاد رہے کہ عراق کے جڑے ہوئے بچے اپنے والدین کے ہمراہ ستمبر 2022 کے دوران ریاض پہنچے تھے۔ کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں ان کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔
کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال کے ماہرین پر مشتمل ٹیم آپریشن کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ 32 برس کے دوران 23 برادر اور دوست ممالک کے 127 سیامی بچوں اور بچیوں کے آپریشن کامیابی سے کیے گئے۔ مملکت نے اس حوالے سے دنیا میں نمایاں مقام بنالیا ہے۔

شیئر: