Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

نائب صدر شوری سے روسی سعودی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات

روسی پارلیمنٹ اور سعودی شوری کے درمیان پارلیمانی تعاون کا جائزہ لیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی مجلس شوری کے نائب صدر ڈاکٹر مشعل السلمی سے منگل کو ریاض میں روسی سعودی پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔
وفد کی سربراہی روسی ایوان بالا میں زرعی پالیسی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین بیلان خامشوف نے کی۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا اور سعودی شوری کے درمیان پارلیمانی تعلقات اور متعدد شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

 تعلقات کے استحکام  کےلیے پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت پر زوردیا گیا( فوٹو ایس پی اے)

 فریقین نے باہمی تعلقات کے استحکام اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے پارلیمانی سفارتکاری کی اہمیت پر زوردیا۔ 
اس موقع پر سعودی ارکان شوری ڈاکٹر خالد زبیر، ابراہیم المفلح، ڈاکٹر سعود الرویلی، روس میں متعین سعودی سفیر عبدالرحمن الاحمد اور روس کی جانب سے روسی سعودی پارلیمانی احباب کمیٹی کے ارکان اور مملکت میں متعین روسی سفیر موجود تھے۔

شیئر: