Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

جدہ: النزھہ میں ورکشاپس ہٹانے کیلئے مالکان کو10دن کی مہلت

 اگر 20 شعبان تک ان ورکشاپس کو خالی کرکے گرایا نہ گیا تو ورکشاپ کے مالک کو تمام تر اخراجات برداشت کرنا ہونگے جس کی کوئی ذمہ داری بلدیہ پر عائد نہیں ہو گی
جدہ ( ارسلان ہاشمی) ریجنل بلدیہ نے شہر کے شمالی علاقے النزھہ میں باقی رہ جانے والی ورکشاپس کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ 10 دن کے اندر ورکشاپس ختم نہ کی گئیں تو بلدیہ کی جانب سے ورکشاپس کے انہدام کی کارروائی شروع کر دی جائے گی ۔ ورکشاپس گرانے کے تمام تر اخراجات ورکشاپ کے مالکان کو ادا کرنے ہوں گے ۔ بلدیہ کی جانب سے النزھہ پروجیکٹ کے حوالے سے شائع کئے جانے والے نقشے میں شارع سبعین کراسنگ ( شہزادہ متعب روڈ ) ، مکرونہ روڈ کراسنگ النزھہ رنگ روڈ اور شارع اربعین کی کراسنگ پر قائم ورکشاپس کے بلاکس شامل ہیں ۔ بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر 20 شعبان تک ان ورکشاپس کو خالی کرکے گرایا نہ گیا تو ورکشاپ کے مالک کو تمام تر اخراجات برداشت کرنے ہونگے جس کی کوئی ذمہ داری بلدیہ پر عائد نہیں ہو گی ۔ واضح رہے کہ گورنر مکہ مکرمہ کی جانب سے شہر کے تمام علاقوں میں قائم ورکشاپس کو عسفان کے صنعتی علاقے میں منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے تھے جس کے لئے گزشتہ برس ڈیڈ لائن بھی مقرر کر دی گئی تھی ۔ شہر کے شمالی علاقے النزھہ میں جہاں نیا ائیر پورٹ تعمیر ہو رہا ہے صنعتی علاقے کو خالی کروایا جا چکا ہے تاہم بعض بلاکس میں ابھی تک کچھ ورکشاپس باقی ہیں جس کے لئے بلدیہ نے 10 دن کی مہلت دی ہے ۔ 

شیئر: