Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 22 اگست ، 2025 | Friday , August   22, 2025
جمعہ ، 22 اگست ، 2025 | Friday , August   22, 2025
تازہ ترین

خاتون کے معدے سے 6 کلوگرام وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا گیا 

کامیاب آپریشن کے بعد مریضہ کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ( فوٹو سبق)
 سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 39 سالہ خاتون کے پیٹ سے 6 کلو گرام وزنی بالوں کا گچھا آپریشن کرکے نکال لیا۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق کنگ عبدالعزیز ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’مریضہ کو ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا۔ وہ درد سے کراہ رہی تھی۔ ایکسرے کے ذریعے پتہ چلا کہ اس کے معدے میں بالوں کا گچھا موجود ہے۔ جس کی وجہ سے نظام ہضم  کی نالی بند ہوگئی ہے‘۔
فوری آپریشن کا فیصلہ  کیا گیا جو کامیاب رہا۔ مریضہ کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

شیئر: