Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

موسلادھار بارش کے باعث الہدا روڈ عارضی طور پر بند

’طائف جانے یا واپس آنے والوں کو السیل الکبیر کا متبادل راستہ استعمال کرنا ہوگا‘ (فوٹو: سبق)
طائف روڈ سیکیورٹی فورس نے مسافروں کی سلامتی کے لیے الہدا روڈ بند کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث عارضی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
روڈ سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’موسلادھار بارش کے باعث حد نگاہ متاثر ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے‘۔
’طائف جانے یا واپس آنے والوں کو السیل الکبیر کا متبادل راستہ استعمال کرنا ہوگا‘۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ’آج پیر کو طائف، جدہ اور دیگر شہروں کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن میں موسلادھار بارش کا امکان ہے‘۔

شیئر: