Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

خلیجی ممالک سے 40 لاکھ زائرین مدینہ منورہ پہنچے

’خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی شرح کی میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
گزشتہ سال 2022 میں خلیجی ممالک سے 40 لاکھ زائرین مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خلیجی ممالک سے سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی کل تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔
خلیجی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال 2022 کا تقابل مماثل مدت سے کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی شرح کی میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ سال کے دوران خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کاقیام مدینہ منورہ کے علاوہ ریاض ، الخبر اور جدہ میں سب سے زیاد تھا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سالہ شرح کا تقابل کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ خلیجی ممالک کے سیاحوں کی کل تعداد میں 10.7 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں نے قومی پیدا وار میں 108 ملین ریال کا اضافہ کیا ہے‘۔

شیئر: