Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سیلابی ریلے میں پھنسے دو شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے ریسکیو کر لیا گیا

امدادی ٹیم رسے کی مدد سے سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے میں کامیاب رہی(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں محکمہ امن عامہ نے مدینہ منورہ کی ایک وادی  میں سیلاب میں پھنسے ہوئے دو شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے بحفاظت ریسکیو کیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے امدادی کارروائی کی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو افراد موسلا دھار بارش سے آنے والے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے ہیں اور پانی ان کے چاروں جانب تیزی سے بہہ رہا ہے۔
ہیلی کاپٹر نے سیلابی ریلے میں پھنسے ان دونوں افراد کو وہاں سے نکالا اور محفوظ مقام تک پہنچا دیا۔
امدادی ٹیم رسے کی مدد سے سیلابی ریلے میں پھنسے شہریوں کو نکالنے میں کامیاب رہی۔

شیئر: