Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی آرمی چیف فیاض الرویلی سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات

سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے جمعرات کو پاکستانی آمی چیف جنرل عاصم منیر نے ریاض میں ملاقات کی۔
سعودی وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق دونوں نے دفاعی اور عسکری شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
دریں اثنا سعودی بری افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد المطیر سے بھی پاکستان کے  آرمی چیف  جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔
سعودی وزارت دفاع  کے مطابق جنرل عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل فہد المطیر نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اپنے پہلے  غیرملکی دورے پر بدھ کو سعودی عرب پہنچے تھے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: