Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ فی الحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔
پاکستان میٹرولوجیکل کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
اسلام آباد، لاہور، ملتان، ٹانک، شمالی وزیرستان سمیت متعدد شہروں اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
انڈیا اور اس کے زیرانتظام کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

شیئر: