سعودی عرب کو ایرانی وزیر دفاع کی دھمکی
ریاض..... ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان نے سعودی عرب کے خلاف بدکلامی کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر مملکت نے جنگ کا رخ تہران کی جانب پھیرا اور ایسی کسی حماقت کا ارتکاب کیا تو سعودی عرب کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں رہیگا۔ مکہ اور مدینہ اس سے مستثنیٰ ہونگے۔ انہوں نے ایران نواز لبنانی چینل المنار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی سمجھتے ہیں کہ انکی فضائیہ کچھ بھی کرسکتی ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ وہ کوئی حماقت نہ کریں۔ تاہم اگر انہوں نے ایسا کیا تو مکہ ، مدینہ کے سوا سعودی عرب کا کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں رہیگا۔ میرا خیال ہے کہ سعودی ایسی کسی حماقت کا ارتکاب نہیں کرینگے۔