Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امارات کے صدر اور اردنی فرمانروا کا باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

اماراتی صدر نے ابوظبی کے الشاطی محل میں اردنی فرمانروا کا خیر مقدم کیا(فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی نے بدھ کو دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق اماراتی صدر نے ابوظبی کے الشاطی محل میں بدھ کو اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی کا خیر مقدم کیا۔
شیخ محمد آل نہیان نے اردنی فرمانروا کو نئے سال کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ’ اللہ تعالی نئے سال کو دونوں ملکوں، خطے اور دنیا بھر کے لیے ترقی و خوشحالی کا سال بنادے۔‘ 
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ سیف بن زاید آل نہیان، قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید آل نہیان، نائب وزیراعظم و وزیر ایوان صدارت شیخ منصور بن زاید آل نہیان اور مجلس عاملہ کے رکن شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان بھی موجود تھے۔ 
دوسری جانب اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی ملاقات میں شریک رہے۔
یاد رہے کہ شاہ عبداللہ ثانی امارات کے دورے پر بدھ کو ابوظبی پہنچے تھے۔ البطین ایئرپورٹ پر شیخ محمد بن زاید اور حکمراں خاندان کی اہم شخصیات نے خیرمقدم کیا۔

شیئر: