Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

جنادریہ میلے کا اعزازی مہمان ہند ہوگا

  ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 21جمادی الاول 1439ھ مطابق 7فروری 2018ءکو جنادریہ میلہ 32کے انعقاد کی منظوری دیدی۔ اس میں ہندوستان اعزازی مہمان ہوگا۔ وزیر نیشنل گارڈز و سربراہ استقبالیہ کمیٹی شہزادہ متعب بن عبداللہ نے آئندہ جنادریہ میلے کی تیاریوں کیلئے کمیٹیاں قائم کردیں۔ ہندوستان اعزازی مہمان کے طورپر شریک ہوگا۔ اس حوالے سے تمام اداروں کو آگاہ کردیا گیا ۔ سعودی عرب کے تمام 13صوبے سرکاری و نجی ادارے ا ور جی سی سی ممالک بھی میلے میں اپنے اسٹال قائم کرینگے۔ میلے میں مملکت کے اندر اور باہر سے ممتاز دانشور ، قلمکار ، ادیب اور شاعر شریک ہونگے۔ اس میں سیمینار، لیکچرز اور مباحثے منعقد ہونگے۔

شیئر: