Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ڈیوٹی دینے والوں کو حج کی اجازت نہیں ہوگی، حکومت

  ریاض.... سعودی حکومت نے مشاعر مقدسہ میں ڈیوٹی پر جانے والے سعودی اور غیر ملکی ملازمین کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی۔ وزارت حج و عمرہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ضیوف الرحمان کے خدمت گار نجی ادارے بیرون مملکت سے حج موسم میں مختلف خدمات کیلئے ہزاروں افراد کو طلب کرتے ہیں انہیں حج خدمات کے نام پر ویزے جاری کئے جاتے ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی ڈیوٹی کے دوران حج کا مجاز نہیں ہوگا۔ سیکریٹری حج و عمرہ ڈاکٹر حسین بن ناصر نے یہ بات مصری قونصل خانے میں وزارت افرادی قوت کے مشیر عثمان رمضان سے ملاقات کے موقع پر واضح کی۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ جو کمپنیاں باہر سے حج مقامات پر کام کیلئے ملازم درآمد کرتی ہیں اور حج پر پابندی کا احترام نہیں کرتیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔ سیکریٹری حج نے مزید کہا کہ ان ممالک کے اخبارات کے ذریعے جہاں سے ملازم لائے جاتے ہیں لوگوں کو اس پابندی سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ سختی اس تناظر میں کی جارہی ہے کہ حج موسم میں خدمات کا معیار مسلسل گر رہا ہے۔ ضیوف الرحمن کو شکایت ہوتی ہے کہ انکی خدمت پر مامور افراد حج کے عنوان سے انکی خدمت میں کوتاہی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ صفائی، اصلاح و مرمت پر مامور افراد اپنی ڈیوٹی بہتر طریقے سے انجام نہیں دیتے۔ خصوصاً ڈرائیور حضرات حاجیوں کو لاوارث چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ وہ خود حج ارکان کی ادائیگی میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ سعودی حکومت سرکاری محکموں و اداروں اور وزارتوں کی جانب سے مشاعر مقدسہ میں ڈیوٹی پر جانے والوں کو بھی حج سے منع کرتی ہے کیونکہ ایسا کرنے سے انکی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

شیئر: