Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

نئے سفیر پاکستان نے چارج سنبھال لیا

جدہ ایئر پورٹ پر قونصل جنرل شہریار اکبر خان اور قونصلیٹ کے دیگر افسران نے استقبال کیا
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) نئے سفیر پاکستان وائس ایڈمرل (ر) خان ہاشم بن صدیق مملکت پہنچ گئے ۔ سفیر پاکستان کا چارج لینے سے قبل انہوں نے عمرہ اداکیا ۔ جدہ ایئر پورٹ پر انکا استقبال قونصل جنرل شہریار اکبر خان اور قونصلیٹ کے دیگر افسران نے کیا۔ بعدازاں وہ عمرہ کی ادائیگی کےلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے ۔ وہ پاکستان نیوی کے سابق وائس ایڈمرل ہیں۔ انہو ںنے پاک بحریہ میں 1980 ء میں کمیشن حاصل کیا ۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے پبلک پالیسی اینڈ اسٹراٹیجک سیکیورٹی مینجمٹ میں ایم فل کی ڈگری لی ۔ 

شیئر: