Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر گرین ہاؤسز قائم کرنے کا فیصلہ 

گرین ہاؤسز کی سالانہ مجموعی پیداوار10 لاکھ ٹن سے تجاوز کر جائے گی(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے 2025 تک 4 ارب ریال کی لاگت سے گرین ہاؤسز قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئرعبدالرحمن الفضلی نے بتایا کہ’ بڑے پیمانے پر گرین ہاؤسز پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں اورمتعلقہ اداروں کے تعاون سے قائم کیے جائیں گے‘۔ 
انجینیئر عبدالرحمن الفضلی نے بتایا کہ ’نیا منصوبہ 2023 سے 2025 کے دوران نافذ کیا جائے گا۔ اس سے زرعی پیداوار میں 4 لاکھ 30 ہزار ٹن کا اضافہ ہوگا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’گرین ہاؤسز کی سالانہ مجموعی پیداوار10 لاکھ ٹن سے تجاوز کر جائے گی‘۔ 
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ’گرین ہاؤسز میں توسیع کا منصوبہ سعودی حکومت کی جانب سے  زرعی شعبے کی لامحدود مدد کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔‘

شیئر: