Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

میکرون ،فرانس کے کم عمر ترین صدر بن گئے

پیرس..فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوگئی۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق اعتدال پسند پارٹی کے سربراہ ایمانول میکرون واضح اکثریت سے ملک کے صدر منتخب ہوگئے۔ میکرون فرانس کے کم عمرترین صدر ہیں قوم پرست خاتون سیاست دان میرین لی پین اور اعتدال پسند پارٹی کے سربراہ ایما نول میکرون کے درمیان سخت مقابلے کی توقع تھی تاہم دوسرے مرحلے کی پولنگ میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے میکرون کے حق میں ووٹ دیا۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق ووٹنگ ٹرن آوٹ 65.3 فیصد رہا ۔غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میکرون66 فیصد ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ مخالف خاتون امیدوار میرین لی پین صرف 34 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں۔ میکرون کی کامیابی کی خبریں آنے کے بعد ان کے حامی سڑکوں پر آگئے اور جشن منایا۔ لی پین نے صدارتی انتخاب میں شکست قبول کرتے ہوئے میکرون کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

 

شیئر: