Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جدہ میں چار انڈر پاس بارش کے باعث عارضی طور پر بند 

فلسطین سٹریٹ اور امیر ماجد سٹریٹ والے انڈر پاس کو بند کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ماتحت قدرتی آفات اور بحرانوں کو کنٹرول کرنے والے سینٹر نے اتوار کو جدہ میں بارش کے باعث پانی کا لیول بڑھ جانے پر چار انڈر پاس عارضی طور پربند کردیے۔ 
اخبار 24 کے مطابق قدرتی آفات سینٹر کا کہنا ہے کہ ’فلسطین سٹریٹ اور امیر ماجد سٹریٹ والے انڈر پاس کو بند کردیا گیا‘۔
’اسی طرح جامعہ انڈر پاس دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔ مدینہ روڈ اور کنگ عبداللہ روڈ والا انڈر پاس نیز کنگ فہد روڈ اور کنگ عبداللہ روڈ والا انڈر پاس بھی بند رہے گا۔‘
سینٹر نے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ’ وہ حادثات سے بچنے اور اپنی گاڑیوں کو نقصانات سے بچانے کی خاطرچاروں انڈر پاس کا استعمال نہ کریں۔‘ 

شیئر: