ریاض میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ریاض: ریاض میں آج رات گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کرکے ریاض کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو آگاہ کیا ہے کہ شہر بھر میں آج رات موسلادھار بارش کے علاوہ ژالہ باری ہوگی نیز تیز ہوا چلے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ الحریق، الدلم، الخرج، المجمعہ، ام رجوم، رویغب اور قرب وجوار کے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔