Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

طائف میں گاڑیوں کے ڈوبنے کی ویڈیو بے بنیاد

’ویڈیو چار سال پرانی ہے، اس کا حالیہ بارش سے کوئی تعلق نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں بارش کے باعث گاریوں کے ڈوبنے کی ویڈیو بے بنیاد ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ویڈیو 4 سال پہلے کی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’ہمیں ویڈیو دیکھ کر حیرت ہوئی ہے آخر حالیہ بارشوں سے اس کا کیا تعلق ہے‘۔
’ویڈیوان دنوں شیئر کرنے سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حالیہ بارشوں میں گاڑیاں ڈوب گئی ہیں جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے‘۔
’مذکورہ ویڈیو شارع شہار کی ہے اور یہ مذکورہ علاقے میں نکاسی آب کے منصوبے سے پہلے کی ہے‘۔
’حالیہ بارش میں نکاسی آب کے منصوبوں کی بہترین معیار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: