Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی شہری آج شام آسمان پر منفرد منظر کا مشاہدہ کریں گے

جدہ کی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق یہ منظر جمعرات کی شام دیکھے جا سکیں گے (فوٹو: جدہ آسٹرنومیکل سوسائٹی)
سعودی عرب اور عرب دنیا کے شہری آج شام آسمان پر ایک منفرد اور دلچسپ منظر دیکھ سکیں گے۔
جدہ کی فلکیات سے متعلق سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ آج (جمعرات کی) شام سعودی عرب اور عرب دنیا شہری اجرامِ فلکی کے دو منفرد مناظر دیکھ سکیں گے۔
’عاجل‘ نیوز کے مطابق جدہ کی فلکیاتی سوسائٹی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا سال 2022ء کے آخر میں ان دونوں مناظر کا ایک ہی وقت میں کھلی آنکھ سے مشاہدہ کیا جا سکے گا۔
جدہ کی فلکیاتی سوسائٹی نے مزید کہا کہ ’آج غروب آفتاب کے بعد عطارد اور زہرہ سیارے ایک دوسرے کے قریب دکھائی دیں گے۔‘
’اور اس سے کچھ اوپر جنوب کی جانب چاند مشتری سیارے کے قریب دکھائی دے گا۔‘
 

شیئر: