راس الخیمہ..... راس الخیمہ پولیس نے ایک مقامی کمپنی سے 2لاکھ36ہزار درہم چوری کرکے فرار ہونے والے 3ایشیائی تارکین کو گرفتار کرلیا۔ راس الخیمہ پولیس نے ادارہ تفتیش کے سربراہ بریگیڈیئر عبداللہ علی منخس نے کہا ہے کہ واردات کے 24گھنٹے کے اندر پولیس، مجرموں کو گرفتار کرکے پوری رقم واپس کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ انہوں نے کہا کہ چوروں نے کمپنی کے صدر دفتر میں ڈاکہ ڈالاتھا۔ وہ چھت پر نصب اے سی سسٹم کی پائپ لائنوں کے ذریعے اندر داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راس الخیمہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ٹیم تشکیل دی جو چوروں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔