Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

یونیسیف کے وفد نے اردن کے الزعتری کیمپ میں شاہ سلمان مرکز کمپلیکس کا دورہ کیا 

شامی پناہ گزینوں کو دی گئی سہولتوں اور امدادی پروگراموں کا جائزہ لیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
عالمی ادارے یونیسیف کے ایک وفد نے اردن میں الزعتری کیمپ میں قائم شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الزعتری کیمپ میں شامی پناہ گزین موجود ہیں۔
یونیسیف کے وفد نے شامی پناہ گزینوں کو شاہ سلمان مرکز کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور امدادی پروگراموں کا جائزہ لیا۔ 

 وفد نے کمپلیکس میں کلینکس اور سوشل سروس سینٹر کا بھی دورہ کیا(فوٹو ایس پی اے)

 وفد نے کمپلیکس میں کام کرنے والے کلینکس اور سعودی سوشل سروس سینٹر کا بھی دورہ کیا اور تعارفی نمائش دیکھی۔  
اس موقع پر یونیسیف کے وفد نے کہا کہ شاہ سلمان مرکز الزعتری کیمپ سمیت دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی بڑی خدمت کررہا ہے۔ مرکز کے پروگرام اور سکیمیں سائنٹفیک بنیادوں پر کام کررہی ہیں۔ 

شیئر: