Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

کراچی میں امن ملکی استحکام کیلئے ناگزیر ہے ،جنرل باجوہ

کراچی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو کور ہیڈکوارٹر کراچی کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی صورتحال اورآپریشن رد الفساد میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو مردم شماری میں پاک فوج کے تعاون سے بھی آگاہ کیا گیا ۔جنرل باجوہ نے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ادارں کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن پاکستان کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔ قیام امن کے حصول تک کوششیں جاری رہیں گی ۔ سندھ میں مکمل امن تک آپریشن جاری رہے گا۔ آرمی چیف نے قوم پرستوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

شیئر: