لاہور .... پی آئی اے کے ایک سینیئر عہدیدار کاکہنا ہے کہ کل پیر سے کراچی، ممبئی پروازیں معطل کی جارہی ہیں۔پی آئی اے ہفتے میں 2 دن پیر اور جمعرات کو یہ پروازیں چلاتی ہے۔ پی آئی اے کے ایک عہدیدار نے کہاکہ اس روٹ پر نقصان کی وجہ سے ایسا کیا جارہا ہے تاہم لاہور سے دہلی کی پرواز بدستور جاری رہیگی۔کراچی ممبئی اور ممبئی سے کراچی تک پروازیں 8مئی سے بند ہوجائیں گی اور پی آئی اے نے اس روٹ پر بکنگ بھی بند کردی ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے یہ فیصلہ اس روٹ پر بہت کم مسافروں کی وجہ سے کیا ہے۔ عہدیدار کا کہناہے کہ گزشتہ 6ماہ سے اس روٹ پر ہمیں مالی نقصانات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں جس کے بعد ہم نے اس روٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب تک حکومت ہمیں کوئی سبسڈی نہیں دیتی یہ پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا کوئی امکان نہیں۔