Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض میں بدھ سے درجہ حرارت میں کمی شروع ہوگی

ریاض ریجن کے متعدد شہروں میں بارش کا سلسلہ منگل کی صبح تک جاری رہے گا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل نے کہا ہے کہ’ ریاض میں بدھ سے درجہ حرارت میں کمی شروع ہوگی۔ درجہ حرارت 5 سینٹی گریڈ تک کم ہوجائے گا‘۔ 
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عقیل العقیل نے کہا کہ ’سعودی دارالحکومت میں شمال سے شمال مغرب کی جانب تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے‘۔
قومی مرکزکا کہنا ہے کہ ’ریاض ریجن کے متعدد شہروں میں بارش کا سلسلہ جو  پیر کو سہ پہر شروع ہوا ہے منگل کی صبح تک جاری رہے گاّ۔
اخبار 24 کے مطابق مشرقی ریجن کی دمام، الخبر، ظہران، الجبیل، القطیف اور راس تنورۃ کمشنریوں میں بارش کا سلسلہ پیر کی رات تک جاری رہا۔ بارش سے قبل گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں جس کی وجہ سے حد نظر کم ہوگئی تھی۔

شیئر: