کراچی.. اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز کے دوران پی آئی اے کا سینیئر پائلٹ سوتا رہا۔ تحقیقات شروع کردی گئی ۔ ذرائع نے بتایا اسلام آباد سے ٹیک آف کے فوری بعد سینیئر پائلٹ نے فلائٹ کا کنٹرول زیر تربیت پائلٹ کے سپرد کردیا اور خود مسافروں کے کمپارٹمنٹ میں جاکر سوگیا۔ایسا کرکے نہ صرف ایئر سیفٹی کی خلاف ورزی کی بلکہ مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ۔پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے بتایا کہ کیپٹن عامر کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، انہیں فلائنگ ڈیوٹی سے روک دیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ 26 اپریل کو اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز پی کے 785 میں پیش آیا۔ کیپٹن عامر ہاشمی، فرسٹ آفیسر علی حسن یزدانی کے ہمراہ موجود تھے۔ زیر تربیت فرسٹ آفیسر محمد اسد علی بھی کاک پٹ میںموجود تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ایک مسافر نے پائلٹ کو سوتے ہوئے دیکھا جس پر اس نے شکایت درج کرائی۔