Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

بنگلہ دیش میں سعودی شہریوں کےلیے آن آرئیول ویزا

بنگلہ دیشی حکام نے سعودی شہریوں کو یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے(فوٹو سبق)
بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’جو سعودی، بنگلہ دیش آنے کا ارادہ رکھتے ہوں انہیں ڈھاکا ایئرپورٹ پہنچنے پر ویزا مل سکتا ہے‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ’ بنگلہ دیشی حکام نے سعودی شہریوں کو یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اگر سعودی شہریوں کو ڈھاکا ایئرپورٹ پرآن آرئیول ویزا جاری کیا جائے گا‘۔
سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’اگر کسی سعودی شہری کو بنگلہ دیش میں کوئی ضرورت پیش آئے تو وہ سفارتخانے، بیرون ملک سعودی افیئرز کے مشترکہ نمبر یا ای میل پر رابطہ کریں‘۔  

شیئر: