Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

سعودی ہلال احمر نے بارش کے باعث تیاری بڑھا دی

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ حادثات سے بچنے کےلیے احتیاط سے کام لیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ہلال احمر نے حدود شمالیہ ریجن میں جمعے سے سنیچر تک بارش کی اطلاعات پر اپنی تیاری اورالرٹ کی سطح کو بڑھا دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حکام نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ ’وہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی شہری دفاع کی ہدایات پرعمل کریں۔ ممکنہ سیلاب کے خطرے سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں‘۔
حکام نے خبر دار کیا کہ ’بارش کے دوران حادثات سے بچنے کےلیے احتیاط سے کام لیں۔ تیز رفتاری سے گاڑی چلائیں اور نہ ڈرائیونگ کے دروان توجہ دوسری طرف مرکوز کریں‘۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے عوام سے پھر کہا ہے کہ’ وہ وادیوں سے دور رہیںِ، برساتی نالوں کے قریب نہ جائیں۔ متعدد علاقوں میں بارش کی وجہ سے سیلاب کے خطرات ہیں‘۔ 

شیئر: