Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

روبوٹ شوفر کا کامیاب تجربہ

بیجنگ ...... چین میں ایک ایسے روبوٹ شوفر کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔ یہ تجربہ حقیقتاً ایک ایسی مشین کا ہے جو کسی بھی گاڑی کو خودکار بناسکتی ہے اور اسکے لئے گاڑی ڈرائیو کرسکتی ہے۔ روبوٹ شوفر کا وزن 33پاﺅنڈ بتایا جاتا ہے اور اس کی کارکردگی کا انحصار اس میں لگے ہوئے متعدد کیمروں ، سنسروں اور کل پرزوں پر ہے۔ اسے بنانے والوں کا کہناہے کہ وہ اسے مزید ہلکا بنانے کے منصوبے پر کام کررہے ہیں تاہم اسکی خاصیت یہ ہے کہ اگر آئندہ آپ کے پاس بغیر ڈرائیو رکے چلنے والی کوئی گاڑی نہ ہو تو آپ اسے ڈرائیور کی سیٹ پر رکھ کر اپنی عام کار کو بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار میں تبدیل کرسکتے ہیں اور اچھی طرح اپنا کام انجام دے سکتے ہیں۔ چین کے علاوہ بھی بعض ممالک میں اس قسم کا تجربہ ہوچکا ہے۔ ڈیزائنر یہ بھی کہتے ہیں کہ اسکا آخری ٹیسٹ سال رواں کے آخر تک لیا جاسکے گا اور اچھی سرمایہ کاری ہوئی تو اسکی قیمت بہت کم ہوجائیگی۔

شیئر: