Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جدہ کورنیش جانے والا راستہ جزوی طور پر بند 

سمندر میں اٹھنے والی اونچی لہروں کے باعث راستے بند کیا گیا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے جمعہ 23 دسمبر کی شام کو اونچی لہریں اٹھنے پر ساحل سمندر ( کورنیش) کا راستہ جزوی طور پر بند کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ ’ النورس چوراہے سے کوسٹ گارڈز سینٹر تک راستہ بند کیا گیا ہے‘۔ 
اس سے قبل جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب اور صبح کے وقت میں سمندر میں اٹھنے والی اونچی لہریں ساحل تک ٹکرائی تھیں جس سے سمندر سے متصل سڑک بعض مقامات پر زیرآب آگئی تھی۔ پولیس نے کورنیش آنے والوں کی سلامتی کےلیے راستے کو جزوی طور پر بند کردیا تھا۔ 
سیدتی میگزین کے مطابق سی فرنٹ جدہ شہر میں واقع ہے۔ اس کا افتتاح 29 نومبر2017 کو گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کیا تھا۔ 
جدہ سی فرنٹ النورس چوراہے سے جابر بن الحارث سٹریٹ تک 4500 میٹر طویل ہے۔ 
سی فرنٹ پر النورس، الاصداف، التوحید، الرمال، اللولو، الصیاد اور الخلیج کے نام سے چوراہے معروف ہیں۔ 

شیئر: