غیرملکی کارکن کی ملازمت کی تبدیلی کے لئے آن لائن نظام متعارف
دوحہ: قطر میں مقیم غیرملکی کارکن ایک ملازمت سے دوسری ملازمت پر آسان منتقلی کے لئے نیا آن لائن نظام متعارف کروایا جائے گا۔ نئے نظام کے ذریعہ کارکن کسی معقول وجہ اور قانونی رکاوٹوں کی عدم موجودگی میں ایک ملازمت سے دوسری ملازمت پر منتقل ہوگا۔ اسے اختیار ہوگا کہ وہ جس کمپنی میں کام کر رہاہے اسے چھوڑ کر دوسری کمپنی چلاجائے۔وزارت محنت وسماجی امورکے ذرائع نے مقامی اخبار العرب کو بتایا کہ نئے آن لائن نظام میں غیرملکی کارکن کمپنی کی تبدیلی کی درخواست جمع کرے گاجس کا جائزہ لینے کے بعد اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو فوری طور پر منظوری آجائے گا اور وہ دوسری کمپنی میں ملازمت کرسکے گا۔آن لائن سسٹم کے ذریعہ اسے یہ بھی بتادیا جائے گا کہ اگر اس کی درخواست منظور نہ ہوئی تو کیا رکاوٹ ہے اور اسے کیسے دور کیا جاسکتا ہے۔